hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2370

.

سنن البيهقي

2370
Sunan Al Bayhaqi
(۲۳۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ عَنْ حَبِیبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَطَائٍ قَالَ قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: فِی کُلِّ صَلاَۃٍ قِرَائَ ۃٌ فَمَا أَسْمَعَنَا النَّبِیُّ -ﷺ- أَسْمَعْنَاکُمْ ، وَمَا أَخْفَی مِنَّا أَخْفَیْنَاہُ مِنْکُمْ ، مَنْ قَرَأَ بِأُمِّ الْکِتَابِ فَقَدْ أَجْزَأَتْ عَنْہُ ، وَمَنْ زَادَ فَہُوَ أَفْضَلُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۷۲]
(٢٣٧٠) عطا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : ہر نماز میں قرات ہے، جس نماز میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سنایا (یعنی جہری قرات کی) ہم نے بھی آپ کو سنایا اور جس نماز میں آپ نے ہم سے چھپایا (یعنی آہستہ قرات کی) ہم نے بھی آپ سے چھپایا۔ جو سورة فاتحہ پڑھے تو وہ اسے کفایت کر جائے گی اور جو زیادہ پڑھے تو وہ افضل ہے۔