(۲۴۹۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ بِنَیْسَابُورَ وَأَبُو الْقَاسِمِ: عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِیٍّ الْفَامِیُّ الْفَقِیہُ بِبَغْدَادَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ وَأَبُو سَلَمَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ شَیْخٍ بِمَکَّۃَ ، فَکَبَّرَ فِی صَلاَۃِ الظُّہْرِ ثِنْتَیْنِ وَعِشْرِینَ تَکْبِیرَۃً ، فَأَتَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ: إِنِّی صَلَّیْتُ خَلْفَ شَیْخٍ أَحْمَقَ فَکَبَّرَ فِی صَلاَۃِ الظُّہْرِ ثِنْتَیْنِ وَعِشْرِینَ تَکْبِیرَۃً۔ قَالَ: ثَکِلَتْکَ أُمُّکَ تِلْکَ صَلاَۃُ أَبِی الْقَاسِمِ -ﷺ-۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۷۔ ۷۸۸]
(٢٤٩٧) حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک بزرگ کے پیچھے مکہ میں نماز ادا کی۔ اس نے ظہر کی نماز میں بائیس تکبیریں کہیں۔ میں ابن عباس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کیا کہ میں نے ایک احمق بوڑھے کے پیچھے نماز پڑھی۔ اس نے ظہر کی نماز میں بائیس تکبیریں کہی ہیں۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : تیری ماں تجھے گم پائے۔ ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہی نماز ہے۔