(۲۷۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ
قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشْرَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ ، فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی صِفَۃِ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ فِیہِ: ثُمَّ یَہْوِی إِلَی الأَرْضِ ، فَیُجَافِی یَدَیْہِ عَنْ جَنْبَیْہِ ، ثُمَّ یَرْفَعُ رَأْسَہُ فَیَثْنِی رِجْلَہُ الْیُسْرَی فَیَقْعُدُ عَلَیْہَا۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۶۴۲۔ ۲۶۴۳]
(٢٧٣٠) محمد بن عمرو بن عطا فرماتے ہیں کہ میں نے ابوحمید ساعدی (رض) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کے ایک گروہ میں جس میں ابو قتادہ (رض) بھی تھے فرماتے ہوئے سنا۔۔۔ پھر انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے طریقے کے بارے میں مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ وہ زمین کی طرف جھکتے تو اپنے ہاتھوں (بازوؤں) کو پہلوؤں سے دور رکھتے، پھر اپنے سر کو اٹھاتے تو اپنی بائیں ٹانگ کو موڑ کر اس پر بیٹھ جائے۔