(۲۷۳۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبَّادٍ الْفَرْغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ أَحَدِ بَنِی مَالِکٍ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ: أَنَّہُ کَانَ فِی مَجْلِسٍ فِیہِ أَبُوہُ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَکَانَ فِی الْمَجْلِسِ أَبُو ہُرَیْرَۃَ وَأَبُو أُسَیْدٍ وَأَبُو حُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ مِنَ الأَنْصَارِ ، وَأَنَّہُمْ تَذَاکَرُوا الصَّلاَۃَ ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ فِیہِ: ثُمَّ قَالَ: اللَّہُ أَکْبَرُ ۔ فَسَجَدَ وَانْتَصَبَ عَلَی کَفَّیْہِ وَرُکْبَتَیْہِ وَصُدُورِ قَدَمَیْہِ وَہُوَ سَاجِدٌ ، ثُمَّ کَبَّرَ فَجَلَسَ ، فَتَوَرَّکَ إِحْدَی رِجْلَیْہِ ، وَنَصَبَ قَدَمَہُ الأُخْرَی ، ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔
وَقَدْ قِیلَ فِی إِسْنَادِہِ عَنْ عِیسَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ سَمِعَہُ مِنْ عَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ: أَنَّہُ حَضَرَ أَبَا حُمَیْدٍ وَأَبَا أُسَیْدٍ وَرِجَالاً مِنْہُمْ فِی الصَّلاَۃِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ واصلہ فی البخاری]
(٢٧٣١) عباس بن سہل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ وہ اس مجلس میں تھے جس میں ان کے والد بھی تھے جو صحابی رسول ہیں۔ اس مجلس میں ابوہریرہ، ابواسید اور ابوحمید ساعدی انصاری (رض) بھی تھے۔ انھوں نے نماز کا تذکرہ کیا تو ابوحمید (رض) کہنے لگے کہ میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں جانتا ہوں۔ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں یہ بھی ہے کہ انھوں نے اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کیا اور اپنے ہاتھوں، گھٹنوں اور قدموں کی سیدھی طرف کھڑا کیا اور سجدہ کیا ۔ پھر تکبیر کہہ کر بیٹھ گئے اور ایک ٹانگ بچھا کر اس کے اوپر بیٹھ گئے اور دوسرے پاؤں کو کھڑا کیا، پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا۔
(ب) ایک قول یہ بھی کہ اس کی سند میں عیسیٰ بن عبداللہ سے روایت ہے، انھوں نے عباس بن سہل سے سنا کہ انھوں نے ابوحمید، ابواسید اور دیگر حضرات کو نماز میں حاضر کیا۔