(۲۷۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا یَقُولُ قُلْنَا لاِبْنِ عَبَّاسٍ فِی الإِقْعَائِ عَلَی الْقَدَمَیْنِ ، فَقَالَ: ہُوَ سُنَّۃٌ۔ فَقُلْنَا: فَإِنَّا نَرَی ذَلِکَ مِنَ الْجَفَائِ إِذَا فَعَلَہُ الرَّجُلُ۔ فَقَالَ: بَلْ ہِی سُنَّۃُ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ -ﷺ-۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۳۶]
(٢٧٣٢) ابوزبیر فرماتے ہیں کہ انھوں نے طاؤس کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم نے ابن عباس (رض) سے ایڑیوں پر بیٹھنے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا : یہ سنت ہے۔ ہم نے عرض کیا : جب ہم میں سے کوئی اس طرح بیٹھتا ہے تو اسے مشقت ہوتی ہے۔ سیدنا ابن عباس (رض) نے فرمایا : ایسا ہی کرو، یہ تمہارے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔