(۳۲۴۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُوسَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ہِشَامِ بْنِ مُلاَسٍ النُّمَیْرِیُّ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ یَعْنِی ابْنَ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: انْتَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی خَیْبَرَ لَیْلاً ، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَکِبَ وَرَکِبَ الْمُسْلِمُونَ مَعَہُ ، فَخَرَجَ أَہْلُ خَیْبَرَ بِمَسَاحِیہِمْ وَمَکَاتِلِہِمْ کَمَا کَانُوا یَصْنَعُونَ کُلَّ یَوْمٍ ، فَلَمَّا بَصُرُوا بِالنَّبِیِّ -ﷺ- قَالُوا: مُحَمَّدٌ وَاللَّہِ ، مُحَمَّدٌ وَالْخَمِیسُ۔ثُمَّ رَجَعُوا ہُرَابًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : خَرِبَتْ خَیْبَرَ ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَۃِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِینَ۔ قَالَ أَنَسٌ: وَأَنَا رَدِیفُ أَبِی طَلْحَۃَ یَوْمَئِذٍ وَإِنَّ رُکْبَتِی لَتَمَسُّ رُکْبَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ وَقَالَ فِی الرِّوَایَۃِ الأُخْرَی: وَإِنْ قَدَمِی لَتَمَسُّ قَدَمَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٢٤٠) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے وقت خیبر پہنچے، جب صبح ہوئی تو آپ سوار ہوئے اور آپ کے صحابہ بھی سوار ہو کر چل پڑے۔ خیبر والے حسب سابق اپنے اوزار اور ٹوکریاں لیے نکلے، جب انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو چیخ اٹھے : اللہ کی قسم ! محمد اور اس کا لشکر چڑھے آرہے ہیں۔ پھر وہ ڈر کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خیبر برباد ہوگیا، ہم جب کسی قوم کے آنگن میں اتر پڑیں تو ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح منحوس ہوتی ہے۔
انس (رض) کہتے ہیں : میں اس دن ابوطلحہ (رض) کے پیچھے ایک ہی سواری پر تھا اور میرا گھٹنا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھٹنے کو چھو رہا تھا۔ دوسری روایت میں ہے کہ میرا پاؤں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاؤں کو چھو رہا تھا۔