(۳۲۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِی وَاقِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ: صَلَّی جَابِرٌ فِی إِزَارٍ قَدْ عَقَدَہُ مِنْ قِبَلِ قَفَاہُ وَثِیَابُہُ مَوْضُوعَۃٌ عَلَی الْمِشْجَبِ ، فَقَالَ لَہُ قَائِلٌ: أَتُصَلِّی فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟ قَالَ: أَمَا إِنِّی إِنَّمَا صَنَعْتُ ذَلِکَ لِیَرَانِی أَحْمَقُ مِثْلُکَ ، وَأَیُّنَا کَانَ لَہُ ثَوْبَانِ فِی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۵۵]
(٣٢٩٩) محمد بن منکدر سے روایت ہے کہ جابر (رض) نے تہبند میں نماز پڑھی، اس تہبند کو انھوں نے اپنی گدی پر رکھ کر گرہ لگا دی اور ان کے کپڑے کھونٹی پر لٹکے ہوئے تھے۔ کسی نے کہا : کیا آپ (کپڑے ہونے کے باوجود) ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا : سنو میں نے یہ کام اس لیے کیا تاکہ تمہاری طرح کے بیوقوف مجھے دیکھ لیں۔ ذرا بتاؤ ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں (فقر وغربت کی وجہ سے) ہم میں سے کس کے پاس دو کپڑے ہوتے تھے ؟