(۳۳۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی وَیُوسُفُ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: کَانُوا یُصَلُّونَ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- وَہُمْ عَاقِدُونَ أُزُرَہُمْ مِنَ الصِّغَرِ عَلَی رِقَابِہِمْ فَقِیلَ لِلنِّسَائِ لاَ تَرْفَعْنَ رُئُ وسَکُنَّ حَتَّی یَسْتَوِیَ الرِّجَالُ جُلُوسًا۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٣٠٠) سہل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز ادا کرتے تو اپنے تہبند چھوٹے ہونے کی وجہ سے اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے نماز ادا کرتے اور عورتوں کو کہا گیا کہ تم نماز میں اپنے سر اس وقت تک نہ اٹھاؤ۔ جب تک مرد حضرات سیدھے ہو کر بیٹھ نہ جائیں۔