hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3396

.

سنن البيهقي

3396
Sunan Al Bayhaqi
(۳۳۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّہُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَنِی لِحَاجَۃٍ ، ثُمَّ أَدْرَکْتُہُ وَہُوَ یُصَلِّی ، فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ فَأَشَارَ إِلَیَّ ، فَلَمَّا فَرَغَ دَعَانِی فَقَالَ: ((إِنَّکَ سَلَّمْتَ آنِفًا وَأَنَا أُصَلِّی))۔وَہُوَ مُوَجِّہٌ حِینَئِذٍ قِبَلَ الْمَشْرِقِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۴۰]
(٣٣٩٦) سیدنا جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کسی کام کے لیے بھیجا۔ جب میں واپس آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں پایا، میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے میری طرف اشارہ کیا، پھر جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فارغ ہوئے تو مجھے بلایا اور فرمایا : تم نے مجھے ابھی ابھی سلام کہا تھا اور میں نماز میں تھا (اس لیے جواب نہیں دیا) اور آپ اس وقت مشرق کی طرف منہ کیے ہوئے تھے۔