hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3410

.

سنن البيهقي

3410
Sunan Al Bayhaqi
(۳۴۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: کُنَّا نُسَلِّمُ فِی الصَّلاَۃِ وَنَأْمُرُ بِحَاجَتِنَا ، فَقَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یُصَلِّی فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ ، فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ السَّلاَمَ ، فَأَخَذَنِی مَا قَدُمَ وَمَا حَدُثَ ، فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الصَّلاَۃَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّہَ یُحْدِثُ مِنْ أَمْرِہِ مَا یَشَائُ ، وَإِنَّ اللَّہَ قَدْ أَحْدَثَ أَنْ لاَ تَکَلَّمُوا فِی الصَّلاَۃِ))۔فَرَدَّ عَلَیَّ السَّلاَمَ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداؤد ۹۲۸]
(٣٤١٠) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ ہم نماز میں سلام اور ضرورت کی بات کرلیا کرتے تھے۔ میں (حبشہ سے واپسی پر) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا، آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے آپ سلام کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے سلام کا جواب نہ دیا۔ مجھے نئی اور پرانی باتوں کی فکر لاحق ہوئی۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا : اللہ تعالیٰ جب چاہتا ہے، نیا حکم نازل فرما دیتا ہے۔ اب اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ تم نماز میں باتیں نہ کیا کرو۔ پھر آپ نے میرے سلام کا جواب دیا۔