(۳۴۲۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ: ہِلاَلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَیَّاشٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُجَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ذَاتَ یَوْمٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ ، فَأَقْبَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَہُمَا غُلاَمَانِ ، فَجَعَلاَ یَتَوَثَّبَانِ عَلَی ظَہْرِہِ إِذَا سَجَدَ ، فَأَقْبَلَ النَّاسُ عَلَیْہِمَا یُنَحِّیَانِہِمَا عَنْ ذَلِکَ قَالَ: ((دَعُوہُمَا ، بِأَبِی وَأُمِّی مَنْ أَحَبَّنِی فَلْیُحِبَّ ہَذَیْنِ))۔وَہَذَا الْمُرْسَلُ شَاہِدٌ لِمَا تَقَدَّمَ۔قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: مَا رَأَیْتُ أَحَدًا کَانَ أَرْحَمَ بِالْعِیَالِ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [حسن۔ اخرجہ البزار ۱۸۳۴]
(٣٤٢٤) (ا) زر بن حبیش بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے کہ حسن و حسین (رض) آگئے اور یہ دونوں بچے تھے ۔ چنانچہ یہ سجدے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیٹھ پر چڑھ کر بیٹھ گئے۔ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کام سے انھیں باز رکھنے کے لیے کھانسنے لگے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انھیں چھوڑ دو میرے ماں باپ قربان ہوں جو مجھ سے محبت کرتا ہے تو وہ ان دونوں سے محبت کرے۔
(ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : سیدنا انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بڑھ کر بچوں پر مشفق اور مہربان کوئی نہیں دیکھا۔