(۳۴۲۵) أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَہُوَ مُخَرَّجٌ فِی کِتَابِ مُسْلِمٍ مَعَ سَائِرِ مَا ثَبَتَ عَنْہُ -ﷺ- مِنْ أَخْلاَقِہِ الْحَسَنَۃِ وَأَوْصَافِہِ الْجَمِیلَۃِ الَّتِی مَنْ عَرَفَہَا لَمْ یَسْتَبْعِدْ مَا رُوِّینَا فِی ہَذَیْنِ الْبَابَیْنِ مِنْ رَأْفَتِہِ وَرَحْمَتِہِ مَعَ قَوْلِ اللَّہِ تَعَالَی {بِالْمُؤْمِنِینَ رَئُ وفٌ رَحِیمٌ} [التوبۃ: ۱۲۸]۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۲۳۱۶]
(٣٤٢٥) سیدنا انس سے منقول حدیث صحیح مسلم میں ہے اور وہ امام مسلم کی کتاب میں تخریج شدہ ہے۔ ان تمام سمیت جن میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق حسنہ اور آپ کے ان اوصاف جمیلہ کا بیان ہے جن کو پہچاننے والا ان پر اکتفا نہ کرے جن کو ہم ان دو بابوں میں ذکر کرچکے ہیں، یعنی آپ کی مہربانی اور رحمت، اللہ تعالیٰ کے قول { بِالْمُؤْمِنِینَ رَئُ وفٌ رَحِیمٌ} [التوبۃ : ١٢٨] ” مومنوں کے ساتھ شفقت کرنے والے رحم کرنے والے ہیں۔ “ کے ساتھ۔