(۳۴۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ نَاصِحٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا بُرْدٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی فِی الْبَیْتِ وَالْبَابُ مُغْلَقٌ عَلَیْہِ ، فَمَشَی حَتَّی فَتَحَ لِی ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَی مَکَانِہِ - قَالَتْ - وَالْبَابُ فِی الْقِبْلَۃِ۔
لَفْظُ حَدِیثِ بِشْرٍ وَفِی حَدِیثِ عَلِیِّ بْنِ عَاصِمٍ قَالَتْ: کَانَ الْبَابُ فِی قِبْلَۃِ مَسْجِدِنَا ہَذَا ، فَاسْتَفْتَحْتُ الْبَابَ فَمَشَی النَّبِیُّ -ﷺ- وَہُوَ یُصَلِّی حَتَّی فَتَحَ الْبَابَ ثُمَّ رَجَعَ رَاجِعًا یَعْنِی إِلَی مَکَانِہِ۔
[صحیح۔ اخرجہ الترمزی ۶۰]
(٣٤٤٦) (ا) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : میں آئی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر میں نماز پڑھ رہے تھے اور دروازہ بند تھا۔ آپ چل کر آئے۔ میری خاطر دروازہ کھولا اور پھر واپس اپنی جگہ جا کھڑے ہوئے۔ عائشہ فرماتی ہیں کہ دروازہ قبلے کی طرف تھا۔
(ب) یہ بشر کی حدیث کے الفاظ ہیں اور علی بن عاصم کی حدیث میں ہے کہ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ دروازہ ہماری اس مسجد کے قبلہ کی سمت میں تھا۔ میں نے دروازہ کھولنے کے لیے دستک دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چل کر آئے اور آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ دروازہ کھول کر واپس اپنی جگہ تشریف لے گئے۔