(۳۴۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ قَالَ وَحَدَّثَنِی مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا ، وَذُکِرَ عِنْدَہَا مَا یَقْطَعُ الصَّلاَۃَ الْکَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَۃُ فَقَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا: قَدْ شَبَّہْتُمُونَا بِالْحَمِیرِ وَالْکِلاَبِ ، وَاللَّہِ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی ، وَأَنَا عَلَی السَّرِیرِ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ مُضْطَجِعَۃٌ ، فَتَبْدُو لِی الْحَاجَۃُ فَأَکْرَہُ أَنْ أَجْلِسَ فَأُوذِیَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَنْسَلُّ مِنْ عِنْدِ رِجْلَیْہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عُمَرَ وَغَیْرِہِ۔[صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۹۲]
(٣٤٩٧) مسروق (رح) بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) کے سامنے کسی نے تذکرہ کیا کہ کتے، گدھے اور عورت کے (سامنے سے گزرنے) سے نماز ٹوٹ جاتی ہے تو انھوں نے فرمایا : تم نے ہمیں گدھوں اور کتوں کی طرح سمجھا، خدا کی قسم ! میں نے تو دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے ہوتے اور میں چار پائی پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اور قبلہ کے درمیان میں لیٹی ہوتی۔ پھر مجھے کوئی حاجت ہوتی ، میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے بیٹھ کر آپ کو تکلیف دینا برا جانتی تو چارپائی کی پائنتی سے کھسک کر نکل جاتی۔