hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3594

.

سنن البيهقي

3594
Sunan Al Bayhaqi
(۳۵۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: رَأَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- نُخَامَۃً فِی الْقِبْلَۃِ ، فَکَرِہَہُ حَتَّی عُرِفَ ذَلِکَ فِی وَجْہِہِ فَحَکَّہُ ثُمَّ قَالَ : ((إِنَّ أَحَدَکُمْ أَوْ إِنَّ الْمَرْئَ إِذَا قَامَ فِی صَلاَتِہِ ، فَإِنَّمَا یُنَاجِی رَبَّہُ))- أَوْ قَالَ: ((رَبُّہُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ - فَلْیَبْزُقْ عَنْ یَسَارِہِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِہِ))۔ ثُمَّ أَخَذَ بِطَرَفِ ثَوْبِہِ فَبَزَقَ فِیہِ وَرَدَّ بَعْضَہُ عَلَی بَعْضٍ ثُمَّ قَالَ : ((أَوْ لِیَفْعَلْ ہَکَذَا))۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۹۷]
(٣٥٩٤) سیدنا انس (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد کے قبلہ میں بلغم دیکھی تو اسے ناپسند فرمایا اور ناپسندیدگی کے آثار آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے پہچانے جا رہے تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو کھرچ ڈالا اور فرمایا : ” تم میں سے کوئی شخص جب نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کررہا ہوتا ہے یا فرمایا : اللہ اس کے اور قبلے کے درمیان ہوتا ہے لہٰذا وہ اپنی بائیں طرف یا پاؤں کے نیچے تھوک ڈال دے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کپڑے کا ایک کنارہ پکڑا، اس میں تھوکا اور اس کو مسل دیا پھر فرمایا : یا پھر اس طرح کرلے۔