hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3595

.

سنن البيهقي

3595
Sunan Al Bayhaqi
(۳۵۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- رَأَی نُخَامَۃً فِی الْقِبْلَۃِ ، فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَیْہِ حَتَّی رُئِیَ فِی وَجْہِہِ ، فَقَامَ فَحَکَّہَا بِیَدِہِ ، ثُمَّ قَالَ : ((إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا قَامَ فِی صَلاَتِہِ فَإِنَّہُ یُنَاجِی رَبَّہُ ، أَوْ إِنَّ رَبَّہُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ فَلاَ یَبْصُقَنَّ أَحَدُکُمْ فِی قِبْلَتِہِ ، وَلَکِنْ عَنْ یَسَارِہِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِہِ))۔ ثُمَّ أَخَذَ بِطَرَفِ رِدَائِہِ فَبَصَقَ فِیہِ ، ثُمَّ رَدَّ بَعْضَہُ إِلَی بَعْضٍ فَقَالَ : ((أَوْ یَفْعَلْ کَذَا))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ جَعْفَرٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٣٥٩٥) حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبلہ کی دیوار میں بلغم دیکھی تو آپ کو یہ بات بہت گراں گزری اور ناگواری کے آثار آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے عیاں ہو رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر اسے کھرچ ڈالا، پھر فرمایا : تم میں سے جب کوئی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کررہا ہوتا ہے یا فرمایا : اس کا رب اس کے اور قبلے کے درمیان ہوتا ہے۔ لہٰذا تم میں سے کوئی بھی ہرگز اپنے قبلے کی طرف نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں طرف یا پاؤں کے نیچے تھوک دے، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کپڑے یا چادر کا ایک کنارہ پکڑ کر اس میں تھوکا اور اس کو مسل دیا اور فرمایا : یا اس طرح کرلے۔