(۳۶۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی أَبُو عِمْرَانَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الصَّامِتِ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((إِنَّہُ سَیَکُونُ أُمَرَائٌ یُؤَخِّرُونَ الصَّلاَۃَ عَنْ مَوَاقِیتِہَا أَلاَ فَصَلِّ الصَّلاَۃَ لِوَقْتِہَا ثُمَّ ائْتِہِمْ ، فَإِنْ کَانُوا قَدْ صَلَّوْا کُنْتَ قَدْ أَحْرَزْتَ صَلاَتَکَ ، وَإِلاَّ صَلَّیْتَ مَعَہُمْ فَکَانَتَ نَافِلَۃً))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ إِدْرِیسَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۶۴۸]
(٣٦٤٣) ابوذر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب تم پر ایسے حکمران ہوں گے جو وقت پر نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔ خبردار ! تم نماز کو اپنے وقت پر ہی پڑھو۔ پھر ان کے پاس آؤ ۔ اگر وہ نماز پڑھ چکے ہیں تو پھر تم اپنی نماز پہلے ہی پڑھ چکے ہو اور اگر انھوں نے نہیں پڑھی تو ان کے ساتھ پڑھ لیاکرو وہ تمہارے لیے نفل ہوجائے گی۔