hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3646

.

سنن البيهقي

3646
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۴۶) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَیْدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَلَمَّا انْصَرَفَ رَأَی رَجُلَیْنِ فِی مُؤَخَّرِ الْقَوْمِ - قَالَ - فَدَعَا بِہِمَا فَجَائَ ا تُرْعَدُ فَرَائِصُہُمَا فَقَالَ: مَا لَکُمَا لَمْ تُصَلِّیَا مَعَنَا؟ ۔ قَالاَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ صَلَّیْنَا فِی الرِّحَالِ۔ قَالَ: ((فَلاَ تَفْعَلاَ، إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فِی رَحْلِہِ، ثُمَّ جَائَ إِلَی الإِمَامِ فَلْیُصَلِّ مَعَہُ، وَلْیَجْعَلِ الَّتِی صَلَّی فِی بَیْتِہِ نَافِلَۃً))۔ قَالَ عَلِیٌّ: خَالَفَہُ أَصْحَابُ الثَّوْرِیِّ وَمَعَہُمْ أَصْحَابُ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ مِنْہُمْ شُعْبَۃُ وَہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ وَشَرِیکٌ وَغَیْلاَنُ بْنُ جَامِعٍ وَأَبُو خَالِدٍ الدَّالاَنِیُّ وَمُبَارَکُ بْنُ فَضَالَۃَ وَأَبُو عَوَانَۃَ وَہُشَیْمٌ وَغَیْرُہُمْ وَرَوَوْہُ عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ مِثْلَ قَوْلِ وَکِیعٍ یَعْنِی عَنْ سُفْیَانَ۔ قَالَ عَلِیٌّ وَرَوَاہُ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- نَحْوَہُ قَالَ : فَیَکُونُ لَکُمَا نَافِلَۃً ، وَالَّتِی فِی رَوَاحِلِکُمَا فَرِیضَۃً ۔ قَالَ عَلِیٌّ حَدَّثَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ وَغَیْرُہُ قَالُوا حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنْ حَجَّاجٍ بِذَلِکَ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : أَخْطَأَ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ فِی إِسْنَادِہِ وَإِنْ أَصَابَ فِی مَتْنِہِ ، وَالصَّحِیحُ رِوَایَۃُ الْجَمَاعَۃِ وَذَکَرَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی الْقَدِیمِ احْتِجَاجَ مِنَ احْتَجَّ بِحَدِیثِ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ثُمَّ قَالَ: وَہَذَا إِسْنَادٌ مَجْہُولٌ۔ وَإِنَّمَا قَالَ ذَلِکَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ لأَنَّ یَزِیدَ بْنَ الأَسْوَدِ لَیْسَ لَہُ رَاوٍ غَیْرُ ابْنِہِ جَابِرِ بْنِ یَزِیدَ ، وَلاَ لِجَابِرِ بْنِ یَزِیدَ رَاوٍ غَیْرُ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، وَکَانَ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَجَمَاعَۃٌ مِنَ الأَئِمَّۃِ یُوَثِّقُونَ یَعْلَی بْنَ عَطَائٍ ، وَہَذَا الْحَدِیثُ لَہُ شَوَاہِدُ قَدْ تَقَدَّمَ ذِکْرُہَا فَالاِحْتِجَاجُ بِہِ وَبِشَوَاہِدِہِ صَحِیحٌ ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [شاذ۔ اخرجہ الدار قطنی ۱/ ۴۱۴]
(٣٦٤٦) (ا) حضرت جابر بن یزید (رض) اپنے والد حضرت یزید بن اسود (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز سے سلام پھیرا تو لوگوں سے پیچھے دو آدمی دیکھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بلایا۔ وہ وحشت وخوف کے عالم میں حاضر ہوئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی ؟ وہ دونوں گھبرائے ہوئے بولے : اے اللہ کے رسول ! ہم اپنے گھروں میں نماز پڑھ آئے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس طرح نہ کیا کرو بلکہ جب تم میں سے کوئی اپنے گھر نماز پڑھ آیا ہو پھر مسجد میں آئے اور امام نماز پڑھا رہا ہو تو اس کے ساتھ بھی پڑھ لے اور جو نماز اس نے گھر میں پڑھی ہے اس کو نفل نماز بنا لے۔
(ب) حضرت علی (رح) بیان کرتے ہیں کہ حضرت ثوری (رح) کے تلامذہ نے اس کی مخالفت کی ہے، ان کے ساتھ حضرت یعلی بن عطاء (رح) کے شاگرد بھی ہیں۔ ان میں سے حضرت شعبہ، ہشام بن حسان، شریک، غیلان بن جامع، ابو خالد دالائی، مبارک بن فضالہ، ابوعوانہ اور ہیثم (رض) ہیں۔ انھوں نے حضرت یعلی بن عطاء (رح) سے حضرت وکیع (رح) جیسا قول نقل کیا ہے۔
(ج) حضرت علی (رح) فرماتے ہیں : اس کو حضرت حجاج بن ارطاۃ (رح) نے حضرت یعلی بن عطاء (رح) سے روایت کیا ہے۔ وہ اپنی سند سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی مثل روایت فرماتے ہیں۔ اس میں یہ ہے کہ نماز تمہارے لیے نفل ہوگی اور جو تم نے گھروں میں پڑھی ہے وہ فرض ہوگی۔