hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3647

.

سنن البيهقي

3647
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی عَنْ سَعِیدِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ نُوحِ بْنِ صَعْصَعَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: جِئْتُ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- فِی الصَّلاَۃِ ، فَجَلَسْتُ وَلَمْ أَدْخُلْ مَعَہُمْ فِی الصَّلاَۃِ - قَالَ - فَانْصَرَفَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَرَأَی یَزِیدَ جَالِسًا فَقَالَ : ((أَلَمْ تُسْلِمْ یَا یَزِیدُ؟))۔ قَالَ: بَلَی یَا رَسُولَ اللَّہِ قَدْ أَسْلَمْتُ ۔ قَالَ : ((وَمَا مَنَعَکَ أَنْ تَدْخُلَ مَعَ النَّاسِ فِی صَلاَتِہِمْ؟))۔ قَالَ: إِنِّی کُنْتُ صَلَّیْتُ فِی مَنْزِلِی وَأَنَا أَحْسِبُ أَنْ قَدْ صَلَّیْتُمْ۔ فَقَالَ : ((إِذَا جِئْتَ إِلَی الصَّلاَۃِ فَوَجَدْتَ النَّاسَ فَصَلِّ مَعَہُمْ ، وَإِنْ کُنْتَ قَدْ صَلَّیْتَ فَلْتَکُنْ لَکَ نَافِلَۃً وَہَذِہِ مَکْتُوبَۃً))۔ فَہَذَا مُوَافِقٌ لِمَا مَضَی فِی إِعَادَۃِ الصَّلاَۃِ فِی الْجَمَاعَۃِ مُخَالِفٌ لَہُ فِی الْمَکْتُوبَۃِ مِنْہُمَا ، وَمَا مَضَی أَکْثَرُ وَأَشْہَرُ فَہُوَ أَوْلَی ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۵۷۷]
(٣٦٤٧) (ا) حضرت یزید بن عامر (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں جب آیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے، میں بیٹھ گیا ، آپ کے ساتھ نماز میں شامل نہیں ہوا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے بیٹھا ہوا دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یزید ! کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ میں نے جواب دیا : کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ! میں مسلمان ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم لوگوں کے ساتھ نماز میں شامل کیوں نہیں ہوئے ؟ میں نے عرض کیا : میں نے گھر میں نماز پڑھ لی تھی، میرا خیال تھا کہ آپ نماز پڑھ چکے ہوں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم مسجد میں آؤ اور لوگوں کو حالت نماز میں پاؤ تو ان کے ساتھ نماز پڑھ لیا کرو، اگرچہ تم نماز پڑھ چکے ہو۔ یہ دوسری نماز تمہارے لیے نفل بن جائے گی اور پہلی فرض۔
(ب) یہ حدیث اس حدیث کے موافق ہے جو جماعت میں ملنے کی صورت میں نماز کے اعادہ کے بارے میں گزر چکی ہے۔ ان دونوں میں سے فرض نماز میں اس کی مخالف ہے جو اس بارے میں گزر چکی ہے وہ زیادہ مشہور اور راجح ہے۔ واللہ اعلم