hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3751

.

سنن البيهقي

3751
Sunan Al Bayhaqi
(۳۷۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْبَاغَنْدِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ بْنِ خُنَیْسٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ قَالَ قَالَ لِی ابْنُ جُرَیْجٍ یَا حَسَنُ حَدَّثَنِی جَدُّکَ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی یَزِیدَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ رَأَیْتُ الْبَارِحَۃَ فِیمَا یَرَی النَّائِمُ أَنِّی أُصَلِّی خَلْفَ شَجَرَۃٍ ، فَقَرَأْتُ {ص} [ص: ۱] فَلَمَّا أَتَیْتُ عَلَی السَّجْدَۃَ سَجَدْتُ فَسَجَدَتِ الشَّجَرَۃُ بِسُجُودِی، فَسَمِعْتُہَا وَہِیَ تَقُولُ: اللَّہُمَّ اکْتُبْ لِی بِہَا عِنْدَکَ ذِکْرًا، وَاجْعَلْ لِی بِہَا عِنْدَکَ ذُخْرًا، وَأَعْظِمْ لِی بِہَا عِنْدَکَ أَجْرًا۔ قَالَ: فَسَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- وَسَلَّمَ قَرَأَ {ص} فَلَمَّا أَتَی عَلَی السَّجْدَۃِ سَجَدَ، فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ فِی سُجُودِہِ مَا أَخْبَرَ الرَّجُلُ عَنْ قَوْلِ الشَّجَرَۃِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی بَکْرٍ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَقُلْ بِسُجُودِی۔ [ضعیف]
(٣٧٥١) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! گزشتہ رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں درخت کے پیچھے نماز پڑھ رہا تھا تو دوران نماز میں نے سورة صٓ کی قراءت کی، جب میں سجدہ والی آیت پر پہنچا تو میں نے سجدہ کیا اور درخت نے بھی میرے ساتھ سجدہ کیا، میں نے اس درخت کو سجدے میں یہ دعا پڑھتے سنا : اللَّہُمَّ اکْتُبْ لِی بِہَا عِنْدَکَ ذِکْرًا ، وَاجْعَلْ لِی بِہَا عِنْدَکَ ذُخْرًا ، وَأَعْظِمْ لِی بِہَا عِنْدَکَ أَجْرًا۔ ” اے اللہ ! اس سجدہ کے بدلے میرے لیے اپنے ہاں اجر لکھ دے اور اس کے ذریعے مجھ سے گناہوں کا بوجھ اتار دے اور اسے میرے لیے اپنے پاس ذخیرہ بنا لے اور اس کا میرے لیے اپنے پاس سے بہت بڑا اجر بنا کر رکھ۔ “ سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة صٓ پڑھی جب آیت سجدہ پر پہنچے تو سجدہ کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو میں نے سجدے میں وہی دعا کرتے سنا جو اس شخص نے درخت کے بارے میں بتایا۔
حضرت ابوبکر (رض) کی حدیث میں بھی ہے مگر اس میں بسجودی کا لفظ نہیں ہے۔