hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3755

.

سنن البيهقي

3755
Sunan Al Bayhaqi
(۳۷۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَذْرَمِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عُثْمَانَ التَّیْمِیَّ أَخْبَرَہُ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: قَرَأَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ سُورَۃَ النَّحْلِ حَتَّی إِذَا جَائَ تِ السَّجْدَۃُ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدَ النَّاسُ، حَتَّی إِذَا کَانَتِ الْجُمُعَۃُ الثَّانِیَۃُ قَرَأَ بِہَا حَتَّی إِذَا جَائَ تِ السَّجْدَۃُ قَالَ: یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّا لَمْ نُؤْمَرْ بِالسُّجُودِ ، فَمَنْ سَجَدَ فَقَدْ أَصَابَ وَأَحْسَنَ، وَمَنْ لَمْ یَسْجُدْ فَلاَ إِثْمَ عَلَیْہِ۔ قَالَ: وَلَمْ یَسْجُدْ عُمَرُ ۔ قَالَ وَزَادَ نَافِعٌ: إِنَّ رَبَّکَ لَمْ یَفْرِضْ عَلَیْنَا السُّجُودَ إِلاَّ أَنْ نَشَائَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُوسَی عَنْ ہِشَامِ بْنِ یُوسُفَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ بِمَعْنَاہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ وَزَادَ نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ یَفْرِضِ السُّجُودَ إِلاَّ أَنْ نَشَائَ۔ وَشَاہِدُہُ الْمُرْسَلُ الَّذِی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۰۷۷]
(٣٧٥٥) (ا) حضرت عبداللہ بن ربیع (رح) بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے جمعہ کے دن (منبر پر) سورة نحل کی تلاوت کی۔ جب سجدے کی آیت (وللہ یسجدما فی السموات) آئی تو حضرت عمر (رض) نے منبر سے اتر کر سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ دوسرے جمعہ کو پھر یہی سورت پڑھی جب سجدے کی آیت پر پہنچے تو فرمایا : اے لوگو ! ہم سجدہ کی آیت پڑھتے چلے جاتے ہیں، پھر جو کوئی سجدہ کرلے اس نے اچھا کیا اور درستگی کو پہنچا اور جو کوئی سجدہ نہ کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور حضرت عمر (رض) نے سجدہ نہیں کیا۔ حضرت نافع (رض) نے یہ اضافہ کیا ہے کہ تمہارے رب نے ہم پر سجدہ تلاوت فرض نہیں کیا بلکہ ہماری منشا پر چھوڑ دیا۔
(ب) امام بخاری (رح) کی سند سے ہے۔ اس کے آخر میں یہ اضافہ ہے کہ حضرت نافع (رض) نے سیدنا ابن عمر (رض) سے نقل کیا کہ اللہ نے تلاوت کے سجدوں کو ہم پر فرض تو قرار نہیں دیا مگر یہ کہ ہم چاہیں تو کرلیں۔