hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3879

.

سنن البيهقي

3879
Sunan Al Bayhaqi
(۳۸۷۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الأَسْوَدِ وَعَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ قَالاَ: صَلَّیْنَا خَلْفَ عُمَرَ الْفَجْرَ فَلَمْ یَقْنُتْ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِی بَابِ الْقُنُوتِ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ عَنِ الْخُلَفَائِ بَعْدَہُ أَنَّہُمْ قَنَتُوا فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔ وَمَشْہُورٌ عَنْ عُمَرَ مِنْ أَوْجُہٍ صَحِیحَۃٍ: أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، فَلَئِنْ تَرَکُوہُ فِی بَعْضِ الأَحَایِینِ سَہْوًا أَوْ عَمْدًا دَلَّ ذَلِکَ عَلَی کَوْنِہِ غَیْرَ وَاجِبٍ ، وَحِینَ لَمْ یُنْقَلْ عَنْ أَحَدٍ مِنْہُمْ أَنَّہُ سَجَدَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ ، لِذَلِکَ دَلَّ عَلَی أَنَّہُ لاَ سُجُودَ فِی السَّہْوِ عَنْہُ ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۴۹۴۸]
(٣٨٧٩) (ا) اسود اور عمرو بن میمون (رض) فرماتے ہیں : ہم نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی آپ نے قنوت نہیں پڑھی۔
(ب) قنوت کے باب میں ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اور خلفاء راشدین (رض) سے یہ روایت نقل کرچکے ہیں کہ انھوں نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی۔ صحیح سند کے ساتھ سیدنا عمر (رض) سے روایت ہے کہ وہ صبح کی نماز میں قنوت پڑھتے تھے، اگر ان لوگوں نے بعض حالات میں سہوا یا عمداً قنوت چھوڑ بھی دی تو یہ اس کے عدم وجوب پر دلالت کرتا ہے اور ان میں سے کسی ایک سے بھی منقول نہیں ہے کہ انھوں نے سہو کے سجدے کیے ہوں، لہٰذا یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ قنوت کے بھول جانے سے سجدہ سہو لازم نہیں آتا۔ واللہ اعلم