(۳۹۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ وَأَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مِلْحَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی ہُوَ ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ أَنَّ سُوَیْدَ بْنَ قَیْسٍ أَخْبَرَہُ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ حُدَیْجٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- صَلَّی یَوْمًا ، فَانْصَرَفَ وَقَدْ بَقِیَ مِنَ الصَّلاَۃِ رَکْعَۃٌ فَأَدْرَکَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: نَسِیتَ مِنَ الصَّلاَۃِ رَکْعَۃً ۔ فَرَجَعَ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ ، فَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَقَامَ الصَّلاَۃَ فَصَلَّی بِالنَّاسِ رَکْعَۃً۔ فَأَخْبَرْتُ بِذَلِکَ النَّاسَ فَقَالُوا: وَتَعْرِفُ الرَّجُلَ؟ قُلْتُ: لاَ إِلاَّ أَنْ أَرَاہُ۔ فَمَرَّ بِی فَقُلْتُ: ہُوَ ہَذَا۔ فَقَالُوا: ہَذَا طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ احمد ۶/۴۰۱/۲۷۷۹۶]
(٣٩١٣) معاویہ بن حدیج (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن نماز پڑھائی۔ ابھی ایک رکعت باقی تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیر دیا اور چلے گئے۔ ایک شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پالیا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ ایک رکعت بھول گئے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس پلٹے مسجد میں داخل ہوئے ، بلال کو نماز کھڑی کرنے کا حکم دیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو وہ رکعت پڑھائی۔ میں نے اس بارے میں لوگوں کو بتایا تو انھوں نے کہا : کیا تم اس شخص کو پہچانتے ہو ؟ میں نے کہا : نہیں ہاں اگر اس کو دیکھ لوں تو پہچان لوں گا۔ ایک دفعہ وہ شخص میرے پاس سے گزرا تو میں نے کہا : وہ رہا آدمی ! انھوں نے کہا : یہ تو طلحہ بن عبید اللہ (رض) ہیں۔