hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4005

.

سنن البيهقي

4005
Sunan Al Bayhaqi
(۴۰۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنِی مُوسَی عَنْ صَالِحِ بْنِ سُوَیْدٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((مَثَلُ الَّذِی لاَ یُتِمُّ صَلاَتَہُ کَمَثَلِ الْحُبْلَی حَمَلَتْ ، حَتَّی إِذَا دَنَا نِفَاسُہَا أَسْقَطَتْ فَلاَ حَمْلَ وَلاَ ہِیَ ذَاتُ وَلَدٍ ، وَمَثَلُ الْمُصَلِّی کَمَثَلِ التَّاجِرِ لاَ یَخْلُصُ لَہُ رِبْحٌ حَتَّی یَخْلُصَ لَہُ رَأْسُ مَالِہِ ، کَذَلِکَ الْمُصَلِّی لاَ تُقْبَلُ لَہُ نَافِلَۃٌ حَتَّی یُؤَدِّی الْفَرِیضَۃَ))۔ وَہَذَا إِنْ صَحَّ فَمَحْمُولٌ عَلَی نَافِلَۃٍ تَکُونُ فِی صَلاَۃِ الْفَرِیضَۃِ فَتَکُونُ صِحَّتُہَا بِصِحَّۃِ الْفَرِیضَۃِ ، وَالأَخْبَارُ الْمُتَقَدِّمَۃُ مَحْمُوَلۃٌ عَلَی نَافِلَۃٍ تَکُونُ خَارِجَۃَ الْفَرِیضَۃِ ، فَلاَ یَکُونُ صِحَّتُہَا بِصِحَّۃِ الْفَرِیضَۃِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الحاکم وعنہ المصف]
(٤٠٠٥) (ا) سیدنا علی بن ابی طالب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس شخص کی مثال جو اپنی نماز مکمل نہیں کرتا اس مادہ کی طرح ہے جو حاملہ ہو اور جب بچہ جننے کا وقت قریب آئے تو وہ اپنا حمل ساقط کر دے کہ نہ تو حمل ہو اور نہ ہی بچے اور نمازی کی مثال بھی تاجر کی سی ہے کہ نہ تو خالص کرتا ہے اور نہ ہی انصاف کرتا ہے تاکہ اپنے نفع کو خالص نہ کرلے۔ اسی طرح نمازی کے نوافل قبول نہ ہوں گے جب تک کہ وہ فرائض ادا نہ کرے۔
(ب) یہ حدیث اگر صحیح ہو تو اس کو ان نوافل پر محمول کیا جائے گا جو فرض نماز میں ہوتے ہیں اور ان نوافل کی صحت فرائض کی صحت کے ساتھ ہوگی اور سابقہ احادیث ان نوافل پر محمول ہوں گی جو فرائض کے علاوہ ہیں۔ ان کی صحت فرائض کی صحت پر موقوف نہ ہوگی واللہ اعلم۔