(۴۰۱۹) وَبِإِسْنَادِہِمَا عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَقْرَأُ فِی الصُّبْحِ فِی السَّفَرِ بِالْعَشْرِ السُّوَرِ الأُوَلِ مِنَ الْمُفَصَّلِ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ بِسُورَۃٍ ، لَمْ یَذْکُرِ الشَّافِعِیُّ السُّوَرَ وَقَالَ: بِالْعَشْرِ الأُوَلِ۔
[صحیح۔ أخرجہ مالک فی الموطأ ۱/۸۲/۱۸۵]
(٤٠١٩) نافع (رض) سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ سفر میں صبح کی نماز میں مفصلات میں سے پہلی دس سورتیں پڑھا کرتے تھے۔ ہر رکعت میں ان میں سے ایک ایک سورت پڑھتے تھے۔
امام شافعی (رض) نے سور توں کا ذکر نہیں کیا بلکہ مفصلات میں سے دس سورتیں پڑھا کرتے تھییا فرمایا : عشرِ اوّل۔
ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنگ کے لیے نکلے تو سباع بن عرفط (رض) کو مدینہ پر والی مقرر کیا۔