(۴۰۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو نَعَامَۃَ السَّعْدِیُّ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺ صَلَّی فِی نَعْلَیْہِ ، فَصَلَّی النَّاسُ فِی نِعَالِہِمْ ، ثُمَّ أَلْقَی نَعْلَیْہِ ، فَأَلْقَی النَّاسُ نِعَالَہُمْ وَہُمْ فِی الصَّلاَۃِ ، فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ قَالَ : ((مَا حَمَلَکُمْ عَلَی إِلْقَائِ نِعَالِکُمْ فِی الصَّلاَۃِ))۔ قَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ رَأَیْنَاکَ فَعَلْتَ فَفَعَلْنَا۔ فَقَالَ : ((إِنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ أَخْبَرَنِی أَنَّ فِیہَا أَذًی ، فَإِذَا أَتَی أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَنْظُرْ فَإِنْ رَأَی فِی نَعْلَیْہِ أَذًی ، وَإِلاَّ فَلْیُصَلِّ فِیہِمَا))۔ [صحیح۔ احمد ۱۱۴۶۷، ابن حبان ۲۱۸۵]
(٤٠٨٦) ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جوتوں سمیت نماز پڑھائی اور لوگوں نے بھی اپنے جوتوں میں ہی نماز پڑھ لی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے جوتے اتار دیے، لوگوں نے بھی اپنے جوتے نماز کی حالت میں ہی اتار دیے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پوری کی تو فرمایا : نماز کی حالت میں کس چیز نے تمہیں جوتے اتارنے پر ابھارا ؟ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے آپ کو کرتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی ویسا ہی کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے خبر دی تھی کہ اس میں گندگی ہے، جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو اسے دیکھنا چاہیے، اگر تو وہ اپنے جوتوں میں گندگی دیکھے تو اتار دے، ورنہ جوتوں میں ہی نماز پڑھ لے۔