(۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ بْنِ أَحْمَدَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنِ ابْنِ عَبِّاسٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- مَرَّ بِشَاۃٍ مَیِّتَۃٍ لِمَوْلاَۃِ مَیْمُونَۃَ فَقَالَ: ((أَلاَ أَخَذُوا إِہَابَہَا فَدَبَغُوہُ فَانْتَفَعُوا بِہِ؟))قَالُوا:یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّہَا مَیْتَۃٌ۔قَالَ: ((إِنَّمَا حَرُمَ أَکْلُہَا ))۔
[صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۶۳]
(٤٥) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت میمونہ (رض) کے غلام کی مردار بکری کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم نے اس کا چمڑا کیوں نہیں اتارا ‘ تم اس کو رنگتے اور نفع حاصل کرتے “ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! یہ تو مردار ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” صرف اس کا (گوشت) کھانا حرام ہے۔ “