hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4553

.

سنن البيهقي

4553
Sunan Al Bayhaqi
(۴۵۵۳) عن یَحْیَی عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّہُ جَائَ وَالنَّبِیُّ ﷺ یُصَلِّی صَلاَۃَ الْفَجْرِ فَصَلَّی مَعَہُ ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَصَلَّی رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ﷺ : مَا ہَاتَانِ الرَّکْعَتَانِ؟ ۔فَقَالَ : لَمْ أَکُنْ صَلَّیْتُہُمَا قَبْلَ الْفَجْرِ۔ فَسَکَتَ وَلَمْ یَقُلْ شَیْئًا۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ فَذَکَرَہُ۔ [منکر۔ تقدم]
(٤٥٥٣) یحییٰ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ آئے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی نماز پڑھا رہے تھے، انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو وہ کھڑے ہوئے اور فجر کی دو رکعتیں پڑھیں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ دو رکعتیں کیسی ہیں ؟ تو انھوں نے کہا : میں نے فجر سے پہلے نہیں پڑھی تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوگئے اور کچھ نہیں فرمایا۔