(۴۵۶۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِی رَبِیعَۃُ بْنُ کَعْبٍ الأَسْلَمِیُّ قَالَ : کُنْتُ أَبِیتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ وَآتِیہِ بِوَضُوئِ ہِ وَحَاجَتِہِ فَکَانَ یَقُومُ مِنَ اللَّیْلِ فَیَقُولُ : ((سُبْحَانَ رَبِّیَ وَبِحَمْدِہِ ، سُبْحَانَ رَبِّیَ وَبِحَمْدِہِ))۔الْہَوِیَّ : سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِینَ ، سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔الْہَوِیَّ قَالَ فَقَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : ((ہَلْ لَکَ حَاجَۃٌ؟))۔قَالَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مُرَافَقَتُکَ فِی الْجَنَّۃِ۔قَالَ : ((أَوَغَیْرَ ذَلِکَ؟))۔قَالَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مُرَافَقَتُکَ فِی الْجَنَّۃِ۔قَالَ : ((فَأَعِنِّی عَلَی نَفْسِکَ بِکَثْرَۃِ السُّجُودِ))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ہِقْلِ بْنِ زِیَادٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ۔ [صحیح۔ ترمذی ۳۴۱۶]
(٤٥٦٨) ربیعہ بن کعب اسلمی فرماتے ہیں : میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس رات گزارتا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو اور ضرورت کے لیے پانی لاتا تھا ۔ کیونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کا قیام کرتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے : میرا رب پاک ہے اس کے لیے تمام تعریفیں ہے۔ میرا رب پاک ہے اس کے لیے تمام تعریفیں ہے بہت دیر تک کہتے رہتے۔ پاک ہے میرا رب جو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے۔ پاک ہے میرا رب جو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے۔ زیادہ دیر تک کہتے رہتے۔ ربیعہ کہتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے کہا : کیا آپ کو کوئی ضرورت ہے۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جنت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ساتھ چاہتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے علاوہ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جنت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ساتھ چاہتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری مدد کرو اپنے اوپر زیادہ سجدوں کو لازم کرنے کے ساتھ۔