(۴۶۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ نَصْرٍ الْحَذَّائُ الْعَسْکَرِیُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ الْقَصْرِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی عُمَیْرُ بْنُ ہَانِئٍ حَدَّثَنِی جُنَادَۃُ بْنُ أَبِی أُمَیَّۃَ حَدَّثَنِی عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : ((مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّیْلِ فَقَالَ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لا شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ ، وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، سُبْحَانَ اللَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ ، ثُمَّ قَالَ : رَبِّ اغْفِرْ لِی غُفِرَ لَہُ أَوْ قَالَ فَدَعَا اسْتُجِیبَ لَہُ ، فَإِنْ ہُوَ عَزَمَ فَقَامَ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّی قُبِلَتْ صَلاَتُہُ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ الْفَضْلِ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۱۰۳]
(٤٦٦٧) عبادہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رات کو بیدار ہوتے تو فرماتے : اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے۔ اسی کے لیے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، برائی سے پھرنے اور نیک کام کرنے کی میرے اندر طاقت نہیں اللہ کی توفیق کے بغیر ۔ پھر فرمایا : اے اللہ ! مجھے معاف فرما تو اسے معاف کردیا جائے گا یا فرمایا : وہ دعا کرتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول کرلوں گا، اگر اس نے پختہ ارادہ کیا اور کھڑا ہوا پھر وضو کیا اور نماز پڑھی تو اس کی نماز قبول کرلی جائے گی۔