hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4781

.

سنن البيهقي

4781
Sunan Al Bayhaqi
(۴۷۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَمِیرَوَیْہِ۔ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا قَابُوسُ بْنُ أَبِی ظَبْیَانَ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ قَالَ: مَرَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی مَسْجِدِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَرَکَعَ رَکْعَۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ انْطَلَقَ ، فَلَحِقَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: یَا أَمِیرَالْمُؤْمِنِینَ مَا رَکَعْتَ إِلاَّ رَکْعَۃً وَاحِدَۃً۔قَالَ: ہُوَ التَّطَوُّعُ، فَمَنْ شَائَ زَادَ، وَمَنْ شَائَ نَقَصَ۔ رَوَاہُ الشَّافِعِیُّ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِہِ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ قابُوسَ۔ وَمِنْہُمْ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔[ضعیف۔ عبدالرزاق ۵۱۳۶]
(٤٧٨١) قابوس بن ابی ظبیان فرماتے ہیں کہ ان کے والد فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) مسجد نبوی کے پاس سے گزرے تو ایک رکعت نماز ادا کی ، پھر چلے تو پیچھے سے ایک شخص آ ملا اور کہا : اے امیرالمومنین ! آپ نے صرف ایک رکعت نماز ادا کی ہے۔ آپ فرمانے لگے : یہ نفل نماز ہے جو چاہے ایک رکعت پڑھ لے اور جو چاہے زیادہ کرلے کم کرلے۔