hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 4782

.

سنن البيهقي

4782
Sunan Al Bayhaqi
(۴۷۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ : قُمْتُ خَلْفَ الْمَقَامِ وَأَنَا أُرِیدُ أَنْ لاَ یَغْلِبَنِی عَلَیْہِ أَحَدٌ تِلْکَ اللَّیْلَۃَ ، فَإِذَا رَجُلٌ یَغْمِزُنِی ، فَلَمْ أَلْتَفِتْ ثُمَّ غَمَزَنِی فَالْتَفَتُّ ، فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ ، فَتَنَحَّیْتُ فَتَقَدَّمَ فَقَرَأَ الْقُرْآنَ فِی رَکْعَۃٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ ابن ابی شیبہ ۳۷۰۰]
(٤٧٨٢) عبدالرحمن بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں مقامِ ابراہیم کے پیچھے کھڑا ہوگیا اور میں نے ارادہ کرلیا کہ آج کی رات اس جگہ کسی کو کھڑے نہیں ہونے دوں گا۔ اچانک ایک شخص مجھے چونکے مارنے لگا، میں نے اس کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھا۔ پھر اس نے مجھے چونکا مارا تو میں نے مڑ کر دیکھا، وہ عثمان بن عفان (رض) تھے۔ میں پیچھے ہٹ گیا تو وہ آگے بڑھے اور انھوں نے ایک رکعت میں پورا قرآن پڑھ دیا۔