(۴۹۳۶) فَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِیحِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ الأَصَمِّ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ آمُرَ فِتْیَتِی فَیَجْمَعُوا حُزَمًا مِنْ حَطَبٍ ، ثُمَّ آتِیَ قَوْمًا یُصَلُّونَ فِی بُیُوتِہِمْ لَیْسَتْ بِہِمْ عِلَّۃٌ فَأُحَرِّقُہَا عَلَیْہِمْ))۔
قُلْتُ لِیَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ : یَا أَبَا عَوْفٍ الْجُمُعَۃَ عَنَی أَوْ غَیْرَہَا فَقَالَ : صُمَّتَا أُذُنَایَ إِنْ لَمْ أَکُنْ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَأْثُرُہُ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مَا ذَکَرَ جُمُعَۃً وَلاَ غَیْرَہَا۔ [صحیح لغیرہ۔ ابوداؤد ۵۴۹]
(٤٩٣٦) یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ ابوہریرہ (رض) فرما رہے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے ارادہ کیا کہ اپنے نوجوان کو حکم دوں کہ وہ لکڑیوں کا گٹھا جمع کریں۔ پھر میں ایسے لوگوں کی طرف آؤں جو اپنے گھروں میں بغیر عذر کے نماز پڑھتے ہیں اور میں ان کو ان کے گھروں سمیت جلا دوں۔
(ب) میں نے یزید بن اصم سے کہا : اے ابوعوف ! جمعہ کے بارے میں یا اس کے علاوہ ؟ وہ فرمانے لگے : میرے دونوں کان بہرے ہوجائیں اگر میں نے ابوہریرہ (رض) سے نہ سنا ہو کہ وہ نبی سے نقل فرماتے ہیں اور انھوں نے جمعہ اور اس کے علاوہ کا تذکرہ نہ کیا ہو۔