(۵۱۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ الْمَہْرَجَانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَمْسَحُ مَنَاکِبَنَا فِی الصَّلاَۃِ وَیَقُولُ : ((لاَ تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُکُمْ لِیَلِیَنِّی مِنْکُمْ أُولُو الأَحْلاَمِ وَالنُّہَی ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ مسلم ۴۳۲]
(٥١٦٢) ابو مسعود انصاری فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں ہمارے کندھوں کو چھوتے اور فرماتے : تم اختلاف نہ کرو، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہوجائے گا اور میرے پیچھے تمہارے عقل مند لوگ کھڑے ہوں پھر وہ جو ان جیسے ہوں، پھر وہ جو ان جیسے ہوں۔