(۵۲۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا شَاذَانُ الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: کُنَّا إِذَا تَعَلَّمْنَا مِنَ النَّبِیِّ -ﷺ- عَشْرَ آیَاتٍ مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ نَتَعَلَّمْ مِنَ الْعَشْرِ الَّتِی نَزَلَتْ بَعْدَہَا حَتَّی نَعْلَمَ مَا فِیہِ۔قِیلَ لِشَرِیکٍ مِنَ الْعَمَلِ قَالَ نَعَمْ۔ [ضعیف۔ حاکم ۱/۷۴۳]
(٥٢٥٩) ابو عبد الرحمن عبداللہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دس آیات سیکھتے تو آئندہ نازل ہونے والی آیات ہم نہیں سیکھتے تھے، جتنی دیر ہم پہلے والی آیات کے مکمل احکامات کو نہ سیکھ لیتے۔ شریک سے عمل کے بارے میں کہا گیا تو انھوں نے فرمایا : ہاں۔