(۵۳۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْقَارِیِّ : أَنَّہُ رَأَی صَاحِبَ الْمَقْصُورَۃِ فِی الْفِتْنَۃِ حِینَ حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ خَرَجَ یَتْبَعُ النَّاسَ یَقُولُ : مَنْ یُصَلِّی لِلنَّاسِ حَتَّی انْتَہَی إِلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ : إِذًا تَقَدَّمْ أَنْتَ فَصَلَّی بَیْنَ یَدَیِ النَّاسِ۔ [صحیح۔ ابن قدامہ المفتی ۲/۹۰]
(٥٣١٢) قاری ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اس نے صاحب مقصورہ کو فتنہ کے دور میں دیکھا، جب نماز کا وقت ہوتا تو وہ نکلتے اور لوگ بھی ان کی پیروی کرتے اور پوچھتے : لوگوں کو کون نماز پڑھائے گا ؟ وہ عبداللہ بن عمر (رض) کے پاس پہنچ گئے تو عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا : جب آپ آگے بڑھ ہی گئے ہیں تو لوگوں کو امامت کراؤ۔