(۵۳۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوحَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عَبْدُالصَّمَدِ بْنُ عَبْدِالْوَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَیُّوبَ وَبُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَفَعَہُ قَالَ ضَرَبَ فَخِذِی وَقَالَ: ((کَیْفَ أَنْتَ إِذَا بَقِیتَ فِی قَوْمٍ یُؤَخِّرُونَ الصَّلاَۃَ عَنْ وَقْتِہَا؟))۔ ثُمَّ قَالَ: ((صَلِّ الصَّلاَۃَ لِوَقْتِہَا ثُمَّ اخْرُجْ۔ وَإِنْ کُنْتَ فِی الْمَسْجِدِ فَأُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَصَلِّ مَعَہُمْ))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ عَنْ بُدَیْلٍ مُسْنَدًا۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۵۳۱۵]
(٥٣٣٨) عبداللہ بن صامت ابو ذر (رض) سے مرفوعاً نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری ران پر ہاتھ مارا اور پوچھا : تیری کیا حالت ہوگی جب تو ایسی قوم میں باقی رہ جائے گا جو نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کریں گے ! پھر فرمایا : نماز اس کے وقت میں پڑھ، پھر نکل۔ اگر تو مسجد میں ہو اور اقامت کہہ دی جائے تو ان کے ساتھ نماز پڑھ۔