(۵۸۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْخَطِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَرْبَہَارِیُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: جَائَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَعُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی الْمِنْبَرِ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَ أَیَّۃُ سَاعَۃٍ ہَذِہِ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: مَا کَانَ إِلاَّ الْوُضُوئَ قَالَ: وَالْوُضُوئُ أَیْضًا ، وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُنَا بِالْغُسْلِ۔ [صحیح۔ معنی تخریجہ فی کتاب الاغتسال]
(٥٨٤٤) سالم بن عبداللہ (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان (رض) آئے اور حضرت عمر (رض) منبر پر تشریف فرما ہو کر جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، کہنے لگے : یہ کونسی گھڑی ہے ؟ تو حضرت عثمان (رض) نے فرمایا : یہ وضو کا وقت ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : وضو بھی ٹھیک ہے، لیکن آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں غسل کا حکم دیا کرتے تھے۔