(۶۰۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی جَہْمٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ بِذِی قَرَدٍ۔فَصَفَّ خَلْفَہُ صَفٌّ وَصَفٌّ مُوَازِی الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ ذَہَبَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ أُولَئِکَ ، وَجَائَ أُولَئِکَ فَصَلَّوْا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- رَکْعَۃً ، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَیْہِمْ قَالَ سُفْیَانُ: فَکَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- رَکْعَتَیْنِ وَلِکُلِّ طَائِفَۃٍ رَکْعَۃً۔
[صحیح۔ النسائی ۱۵۳۳]
(٦٠٤٨) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز خوف ذی قرد نامی جگہ میں پڑھائی۔ ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھی اور دوسری صف دشمن کے مقابل۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت نماز پڑھائی۔ پھر یہ صف دوسری صف کی جگہ چلی جاتی ہے۔ وہ آئے تو انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک رکعت نماز پڑھی۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ سلام پھیرا اور سفیان فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دو رکعات ہوگئیں اور ہر گروہ کی ایک رکعت۔