(۶۰۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الرُّکَیْنِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ قَالَ: أَتَیْتُ فُلاَنَ بْنَ وَدِیعَۃَ فَسَأَلْتُہُ عَنْ صَلاَۃِ الْخَوْفِ فَقَالَ: ائْتِ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَاسْأَلْہُ فَأَتَیْتُ زَیْدًا فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ فَصَفَّ صَفًّا خَلْفَہُ وَصَفًّا مُوَازِیَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ ذَہَبَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ ہَؤُلاَئِ ، وَجَائَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ ہَؤُلاَئِ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمَ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ احمد ۵/۱۸۳]
(٦٠٥٠) قاسم بن حسان فرماتے ہیں کہ میں فلان بن ودیعہ کے پاس آیا تو میں نے ان سے نماز خوف کے بارے میں سوال کیا تو وہ فرمانے لگے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زید بن ثابت کے پاس جائیں اور ان سے سوال کریں ۔ میں زید بن ثابت (رض) کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا۔ فرمانے لگی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نمازِ خوف پڑھائی تو ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھی اور دوسری صف دشمن کے سامنے۔ آپ نے ان کو ایک رکعت پڑھائی۔ پھر یہ دوسری صف کی جگہ پر چلے گئے اور وہ ان کی جگہ پر آگئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت نماز پڑھائی پھر سلام پھیرا۔