(۶۱۱۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ کُلَیْبٍ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: نَہَانِی النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ أَجْعَلَ خَاتَمِی فِی ہَذِہِ أَوْ الَّتِی تَلِیہَا لَمْ یَدْرِ عَاصِمٌ فِی أَیِّ الثِّنْتَیْنِ ، وَنَہَانِی عَنْ لُبْسِ الْقَسِّیِّ ، وَعَنْ جُلُوسٍ عَلَی الْمَیَاثِرِ قَالَ فَأَمَّا الْقَسِّیُّ فَثِیَابٌ مُضَلَّعَۃٌ یُؤْتَی بِہَا مِنْ مِصْرَ وَالشَّامِ ، وَأَمَّا الْمَیَاثِرُ فَشَیْء ٌ کَانَتْ تَجْعَلُہُ النِّسَائُ لِبُعُولَتِہِنَّ عَلَی الرَّحْلِ کَالْقَطَائِفِ الأُرْجُوَانِ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ۔
[صحیح۔ مسلم ۲۰۷۸]
(٦١١٨) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے منع فرمایا کہ میں ان میں انگھوٹھی پہنوں۔ عاصم فرماتے ہیں : مجھ معلوم نہیں کہ وہ کونسی دو انگلیاں تھیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سرخ ریشمی گدوں سے بھی منع فرمایا اور ریشمی زین پر بیٹھنے سے بھی منع فرمایا۔ قسی رنگ کیا ہوا کپڑا تھا، جو مصر وشام سے آیا کرتا تھا اور میاثر سے مراد وہ کپڑا جو عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے زین کے طور پر استعمال کرتی تھیں جیسے سرخ رنگ کی چادریں۔