(۶۱۲۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ مَسْعَدَۃَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ مَیْمُونٍ الْقَنَّادِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنْ رُکُوبِ النِّمَارِ ، وَعَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ إِلاَّ مُقَطَّعًا۔
وَرَوَاہُ أَیْضًا مُحَمَّدُ بْنُ سِیرِینَ عَنْ مُعَاوِیَۃَ فِی رُکُوبِ النِّمَارِ ، وَرَوَاہُ أَبُو شَیْخٍ الْہُنَائِیُّ عَنْ مُعَاوِیَۃَ فِی رُکُوبِ النِّمَارِ وَفِی الذَّہَبِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابو داؤد ۴۲۳۹]
(٦١٢٠) (الف) معاویہ بن ابی سفیان فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا کہچیتے کی کھال کی بنی ہوئی زین پر سواری کی جائے اور سونا پہننے سے بھی منع فرمایا، مگر ٹکڑوں میں نہیں۔
(ب) ابو شیخ ہنائی معاویہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ چیتے کی کھال اور سونے کی زین پر سواری سے منع فرمادیا۔