(۶۳۱۳) وَقَدْ رَوَاہُ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ سُفْیَانَ فَزَادَ فِی الْحَدِیثِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَأَطَالَ الْقِیَامَ حَتَّی قِیلَ: لاَ یَرْکَعُ ثُمَّ رَکَعَ فَأَطَالَ الرُّکُوعَ حَتَّی قِیلَ لاَ یَرْفَعُ۔
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَیَّاشٍ الرَّمْلِیُّ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ فَذَکَرَہُ بِالإِسْنَادَیْنِ جَمِیعًا مَعَ ہَذِہِ الزِّیَادَۃِ وَقَدْ أَخْرَجَہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ فِی مُخْتَصِرِ الصَّحِیحِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابن خزیمہ ۱۳۹۳]
(٦٣١٣) مؤمل بن اسماعیل حضرت سفیان سے نقل فرماتے ہیں۔ حدیث میں کچھ الفاظ زائد بھی ہیں : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کو اٹھایا تو قیام کو لمبا کردیا۔ یہاں تک کہ کہا گیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع نہیں کریں گے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لمبا رکوع کیا، یہاں تک کہ کہا گیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سر کو رکوع سے نہیں اٹھائیں گے۔