(۶۸۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا عُیَیْنَۃَ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنْتُ فِی جَنَازَۃِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ فَجَعَلَ زِیَادٌ وَرِجَالٌ مِنْ مَوَالِیہِ یَمْشُونَ عَلَی أَعْقَابِہِمْ أَمَامَ السَّرِیرِ یَقُولُونَ : رُوَیْدًا رُوَیْدًا بَارَکَ اللَّہُ فِیکُمْ قَالَ فَلَحِقَہُمْ أَبُو بَکْرَۃَ فِی بَعْضِ سِکَّۃِ الْمِرْبَدِ فَحَمَلَ عَلَیْہِمُ الْبَغْلَۃَ وَشْدَّ عَلَیْہِمْ بِالسَّوْطِ وَقَالَ : خَلُّوا وَالَّذِی أَکْرَمَ وَجْہَ أَبِی الْقَاسِمِ -ﷺ- لَقَدْ رَأَیْتُنَا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَنَکَادُ أَنْ نَرْمُلَ بِہَا رَمَلاً۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ وَیَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ وَوَکِیعٌ وَخَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ وَعِیسَی بْنُ یُونُسَ عَنْ عُیَیْنَۃَ۔ وَخَالَفَہُمْ شُعْبَۃُ عَنْ عُیَیْنَۃَ فَقَالَ فِی جَنَازَۃِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ۔ [صحیح۔ أخرجہ الطیالسی]
(٦٨٤٧) ابن عبد الرحمن اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ میں عبد الرحمن بن عوف کے جنازے میں تھا کہ اس کے غلاموں میں سے کچھ لوگ ان کے پیچھے چلنے لگے ، چارپائی کے آگے آگے اور وہ کہہ رہے تھے : اللہ تم میں برکت پیدا کرے ٹھہر ٹھہر کے۔ وہ کہتے ہیں : ان سے ابو بکرہ مربہ کی گلیوں میں ملے اور کوڑے کے ساتھ اپنے خچر کو ان کی طرف دوڑایا اور کہا : اس کا راستہ چھوڑ دو ۔ مجھے اس ذات کی قسم جس نے ابو القاسم کے چہرے کو عزت بخشی البتہ تحقیق ہم دیکھتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں ہم دوڑتے ہوئے جاتے تھے۔