(۷۱۴۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی سِنَانٍ قَالَ: دَفَنْتُ ابْنِی سِنَانًا وَأَبُو طَلْحَۃَ الْخَوْلاَنِیُّ جَالِسٌ عَلَی شَفِیرِ الْقَبْرِ فَقَالَ حَدَّثَنِی الضَّحَّاکُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا قَبَضَ اللَّہُ ابْنَ الْعَبْدِ قَالَ لِمَلاَئِکَتِہِ: مَا قَالَ عَبْدِی قَالُوا: حَمِدَکَ وَاسْتَرْجَعَ۔ قَالَ: ابْنُوا لَہُ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ وَسَمُّوہُ بَیْتَ الْحَمْدِ))۔
[ضعیف۔ أخرجہ الطیالسی]
(٧١٤٦) ابو موسیٰ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اللہ تعالیٰ انسان کے بیٹے کو فوت کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ میرے بندے نے کیا کہا ؟ تو وہ کہتے ہیں : اس نے تیری حمد کی اور إِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُون پڑھا۔ اللہ فرماتے ہیں : اس کے لیے جنت میں ایک گھر بناؤ اور اس کا نام ” بیت الحمد “ رکھو۔