hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 7533

.

سنن البيهقي

7533
Sunan Al Bayhaqi
(۷۵۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا مُطَیَّنٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِیفٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا أَتَاکَ الْمُصَدِّقُ فَأَعْطِہِ صَدَقَتَکَ فَإِنِ اعْتَدَی عَلَیْکَ فَوَلِّہِ ظَہْرَکَ وَلاَ تَلْعَنْہُ وَقُلِ : اللَّہُمَّ إِنِّی أَحْتَسِبُ عِنْدَکَ مَا أُخِذَ مِنِّی))۔ وَفِی ہَذَا کَالدِّلاَلَۃِ عَلَی أَنَّہُ رَأَی الصَّبْرَ عَلَی تَعَدِّیہِمْ ، وَکَذَلِکَ فِی حَدِیثِ جَابِرِ بْنِ عَتِیکٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ((خَلُّوا بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ مَا یَبْتَغُونَ فَإِنَ عَدَلُوا فَلأَنْفُسِہِمْ ، وَإِنْ ظَلَمُوا فَعَلَیْہَا))۔ وَقَدْ مَضَی فِی بَابِ الاِخْتِیَارِ فِی دَفْعِ الصَّدَقَۃِ إِلَی الْوَالِی۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَارٌ کَثِیرَۃٌ فِی الصَّبْرِ عَلَی ظُلْمِ الْوُلاَۃِ وَذَلِکَ مَحْمُولٌ عَلَی أَنَّہُ أَمَرَ بِالصَّبْرِ عَلَیْہِ إِذَا عَلِمَ أَنَّہُ لاَ یَلْحَقْہُ غَوْثٌ وَأَنَّ مَنْ وَلاَّہُ لاَ یَقْبِضُ عَلَی یَدَیْہِ ، فَإِذَا کَانَ یُمْکِنُہُ الدَّفْعُ أَوْ کَانَ یَرْجُو غَوْثًا۔ [صحیح۔ الحاکم]
(٧٥٣١) ابو ہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب زکوۃ لینے والا آئے تو اسے زکوۃ دے دو ، اگر وہ تم پر زیادتی کرتا ہے تو اس سے منہ موڑ لو مگر برا بھلا نہ کہو، بلکہ کہو : اے میرے اللہ ! میں تجھی سے اس کا اجر چاہتا ہوں جو کچھ مجھ سے لیا گیا ہے۔
ایک حدیث میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان کے درمیان رہو اور جو وہ چاہتے ہیں اس کے درمیان سے ہٹ جاؤ اگر انصاف کریں گے تو ان کے لیے اگر ظلم کریں گے تو عذاب انہی پر ہوگا۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے والیوں کے صبر کے بارے میں بہت سی احادیث آئی ہیں اور یہ بھی اسی پر محمول ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبر کا حکم دیا جب کہ اس کو علم بھی ہو کہ کوئی معاون نہ ہوگا اور جو والی ہے اس کے ہاتھ کو روکا نہیں جاسکتا جب تک اس کا دفع کرنا ممکن نہ ہو یا مدد کی امید نہ ہو۔