(۷۵۶۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا عُقْبَۃُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أُتِیَ بِخَاتَمٍ مِنْ ذَہَبٍ فَجَعَلَہُ فِی یَدِہِ الْیُمْنَی وَجَعَلَ فَصَّہُ مِمَّا یَلِی کَفَّہُ۔ فَاتَّخَذَ النَّاسَ خَوَاتِیمَ مِنْ ذَہَبٍ فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ نَزَعَہُ فَقَالَ : لاَ أَلْبَسُہُ أَبَدًا فَاتَّخَذَہُ مِنْ وَرِقٍ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَہْلِ بْنِ عُثْمَانَ۔ [صحیح۔ بخاری]
(٧٥٦٢) حضرت نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سونے کی انگوٹھی لائی گئی ، اس کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دائیں ہاتھ میں رکھا اور اس کے نگینے کو ہتھیلی کی طرف کیا تو لوگوں نے سونے کی انگوٹھیاں بنالیں، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ دیکھا تو اسے اتار دیا اور فرمایا : میں اسے کبھی بھی نہیں پہنوں گا ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاندی کی انگوٹھی بنائی۔