(۷۶۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو یَعْقُوبَ : إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَیْمُونٍ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا الرِّیَاحِیُّ یَعْنِی عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ عَنْ بُجَیْرِ بْنِ أَبِی بُجَیْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُمْ کَانُوا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی سَفَرٍ أَوْ مَسِیرٍ فَمَرُّوا بِقَبْرٍ فَقَالَ : ((ہَذَا قَبْرُ أَبِی رِغَالٍ کَانَ مِنْ قَوْمِ ثَمُودَ فَلَمَّا أَہْلَکَ اللَّہُ قَوْمَہُ بِمَا أَہْلَکَہُمْ بِہِ مَنَعَہُ لِمَکَانِہِ مِنَ الْحَرَمِ فَخَرَجَ حَتَّی إِذَا بَلَغَ ہَذَا الْمَکَانَ أَوِ الْمَوْضِعَ مَاتَ وَدُفِنَ مَعَہُ غُصْنٌ مِنْ ذَہَبٍ))۔ فَابْتَدَرْنَاہُ فَأَخْرَجْنَاہُ۔ [ضعیف۔ تقدم قبلہ]
(٧٦٥٣) عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ وہ ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے، وہ ایک قبر کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ابو رغال کی قبر ہے، جو قوم ثمود میں سے تھا۔ جب اللہ نے اس کی قوم کو ہلاک کیا جس وجہ سے بھی ہلاک کیا تو وہ حرم میں ہونے کی وجہ سے بچ رہا، سو وہ وہاں سے نکلا جب اس جگہ پہنچا تو وہ فوت ہوگیا اور اسے دفن کردیا اور اس کے ساتھ اس کی سونے کی چھڑی کو بھی۔ پھر ہم نے جلدی جلدی کی اور اسے وہاں سے نکال لیا۔