(۷۷۶۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا السَّہْمِیُّ یَعْنِی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ بَکْرٍ حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ حَکِیمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((لاَ یَأْتِی رَجُلٌ مَوْلاَہُ فَیَسْأَلَہُ مِنْ فَضْلٍ ہُوَ عِنْدَہُ فَیَمْنَعَہُ إِیَّاہُ إِلاَّ دُعِیَ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شُجَاعًا أَقْرَعَ یَتَلَمَّظُ فَضْلَہُ الَّذِی مَنَعَ))۔
[حسن۔ أخرجہ احمد]
(٧٧٦٤) بہز بن حکیم اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ کسی آدمی کے پاس اس کا غلام آئے وہ اس سے کوئی چیز مانگے جو اس کے پاس ہے پھر وہ اس سے روک لے تو وہ قیامت کے دن اس کی طرف بڑے اژدھا کی صورت میں بلایا جائے گا اور وہ اس سے چمٹ جائے گا جس سے اس نے منع کیا تھا۔