(۷۷۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُرَّۃَ حَدَّثَنَا کُلَیْبُ بْنُ مَنْفَعَۃَ عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَنْ أَبَرُّ؟ قَالَ : ((أُمَّکَ وَأَبَاکَ وَأُخْتَکَ وَأَخَاکَ وَمَوْلاَکَ الَّذِی یَلِی ذَلِکَ حَقًّا وَاجِبًا وَرَحِمًا مَوْصُولَۃً))۔[ضعیف۔ ابو داؤد]
(٧٧٦٥) کلیب بن منفعہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : کون نیکی کا زیادہ حق دار ہے ؟ اے اللہ کے رسول ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیری ماں ‘ والد ‘ بہن ‘ بھائی اور تیرا وہ غلام جس کا حق تیرے ساتھ ملا ہوا اور جس کے ساتھ صلہ رحمی واجب ہے۔